ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بہار اسمبلی:بی ایس ایس سی پیپر لیک معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کو لے کر اپوزیشن کا ہنگامہ

بہار اسمبلی:بی ایس ایس سی پیپر لیک معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کو لے کر اپوزیشن کا ہنگامہ

Sat, 18 Mar 2017 02:22:54    S.O. News Service

پٹنہ:17/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار اسمبلی میں بہار ملازمین سلیکشن کمیشن (بی ایس ایس سی)کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ اور اسی معاملے میں گرفتار کمیشن کے صدر سدھیر کمار کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرنے والے آئی اے ایس افسران کو حکومت کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے کے خلاف بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے نے جم کر ہنگامہ کیا۔وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر پریم کمار نے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ پیپر لیک معاملے میں گرفتار کمیشن کے سابق سیکریٹری پرمیشور رام نے نیا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق اے این ایم کی بحالی میں بھی بے ضابطگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ریاست کے کئی وزراء اور ممبران اسمبلی بھی ملوث ہیں، اس لئے اس کی سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے آئی اے ایس ایسوسی ایشن کو حکومت کی جانب سے دھمکایا جا رہا ہے اور بہت سے آئی اے ایس کو حکومت نے نوٹس بھی جاری کیا ہے۔این ڈی اے کے ممبر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے درمیان میں آ گئے اور گھوٹالے میں شامل وزراء کو برطرف کرنے، گھوٹالہ بازوں کو تحفظ دینا بند کرنے، آئی اے ایس کو دھمکانا بند کرنے کیلئے نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلی سے اس پر جواب مانگنے لگے۔شوروغل کے درمیان وقفہ صفر چلتا رہا۔اسی دوران رپورٹرز ڈیسک کو تھپتھپاتے ہوئے بی جے پی کے کچھ ارکان نے اسے پلٹنے کی مانگ کی جس پرایوان کے صدر نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو اپنے ارکان کو کنٹرول کرنے کو کہا، ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ہنگامے کے درمیان پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان اور اپوزیشن لیڈر کو کاروائی کے دستور العمل سے کوئی مطلب نہیں ہے اور جب تب وہ ایوان میں کھڑے ہو کر ایوان کا وقت ضائع کرتے ہیں۔


Share: